ایف ڈی اے نے ZYN نکوٹین پاؤچ مصنوعات کی اجازت دے دی، امریکہ کی پہلی اور واحد منظور شدہ نکوٹین پاؤچ مصنوعات بن گئی

سائنس پر مبنی فیصلہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ZYN نکوٹین پاؤچ بالغ افراد کے لیے سگریٹ یا دیگر روایتی تمباکو مصنوعات کا بہتر متبادل ہے_

اسلام آباد: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے گزشتہ ہفتے ZYN نکوٹین پاؤچ مصنوعات کی اجازت دے دی، جس سے ZYN امریکہ کی پہلی اور واحد منظور شدہ نکوٹین پاؤچ مصنوعات بن گئی۔ ایف ڈی اے کی جانب سے سویڈش میچ کی زیر مارکیٹ تمام ZYN نکوٹین پاؤچ مصنوعات کی اجازت عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو بالغ افراد کو سگریٹ اور دیگر روایتی تمباکو مصنوعات کے بہتر متبادل فراہم کرتی ہے۔

فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر علی تاکیش نے کہا، "ایف ڈی اے کا یہ فیصلہ اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ ZYN عوامی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ بالغ صارفین کو سگریٹ اور دیگر روایتی تمباکو مصنوعات سے تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں تقریباً 25.4 ملین افراد تمباکو مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں، جن میں سب سے زیادہ نقصان دہ نکوٹین کا استعمال سگریٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو تمباکو کی جلنے کی وجہ سے نقصان دہ ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ایف ڈی اے کا یہ فیصلہ ان ممالک کے لیے ایک مثال ہے، جیسے کہ پاکستان، جہاں سگریٹ نوشی اور تمباکو کے استعمال کی شرح زیادہ ہے۔ یہ ممالک بھی معیشت پر صحت کے شعبے کا بوجھ کم کرنے کے لیے دھوئیں سے پاک مصنوعات کو ذمہ داری سے مارکیٹ کر سکتے ہیں۔”