ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کے آپریشنز بند کرنے کا اشارہ ثالثی سے معاملات کے حل کی پیشکش بھی کردی

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ان کے ادارے کو حکومتی اداروں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں ادارے کے معمولات بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔اپنے حالیہ بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ متعدد ملازمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کمپنی کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے، اور سٹاف کی گاڑیاں بھی ضبط کی جا چکی ہیں۔ ان کے مطابق ان سخت کارروائیوں کے سبب بحریہ ٹاؤن کے تمام آپریشنز ملک بھر میں رک گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کا مالی نظام درہم برہم ہو چکا ہے، روزمرہ خدمات کی انجام دہی مشکل ہو گئی ہے اور ہزاروں ورکرز کو تنخواہیں دینا بھی ممکن نہیں رہا۔