میرے اور رجب بٹ کے ساتھ فہد مصطفیٰ کی وجہ سے مسائل ہو رہے ہیں، کاشف ضمیر
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اور ساتھی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھ جتنے اور جو بھی مسائل ہو رہے ہیں، وہ اداکار فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
کاشف ضمیر نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کی پیدائش امریکا میں ہوئی اور وہ اب تک 26 ممالک گھوم چکے ہیں لیکن انہیں سب سے زیادہ مزہ پاکستان میں ہی آتا ہے، پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ ان کے دیرینہ دوست ہیں، دونوں کے درمیان اس وقت سے دوستی ہے جب رجب بٹ کے پاس 5 ہزار روپے بھی نہیں ہوتے تھے، آج وہ بہت زیادہ پیسے کماتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ بھی تنازع کی صورت میں رجب بٹ کا ہی ساتھ دیں گے، وہ ان کے پرانے یار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کاشف ضمیر نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ ان کے اور رجب بٹ کے ساتھ جتنے اور جو بھی مسائل ہو رہے ہیں، وہ اداکار فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے مسائل میں فہد مصطفیٰ کی مداخلت کے ثبوت دیکھے ہیں، وہ شواہد کے بغیر کوئی بات نہیں کرتے۔
ٹک ٹاکر کے مطابق فہد مصطفیٰ کے ساتھ اٹھنے، بیٹھنے والے شخص نے ہی انہیں فہد مصطفیٰ کی آڈیو سنائی، جس کے بعد ہی انہیں یقین ہوا کہ ان کے ساتھ اور رجب بٹ کے ساتھ جتنے اور جو بھی مسائل ہو رہے ہیں، وہ اداکار کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فہد مصطفیٰ نے صرف فیملی ولاگنگ کو غلط کہا تھا، انہوں نے کسی ولاگر کا نام نہیں لیا تھا لیکن رجب بٹ نے ان کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے بیان دیا۔
کاشف ضمیر نے کہا کہ رجب بٹ اور فہد مصطفیٰ کے تنازع میں انہوں نے اپنے ساتھی ٹک ٹاکر کا ہی ساتھ دینا تھا اور انہوں نے ان کا ہی ساتھ دیا لیکن ان دونوں کے ساتھ جو بھی اور جتنے مسائل بھی ہو رہے ہیں، وہ فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
اگرچہ کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا کہ ان کے رجب بٹ کے ساتھ ہونے والے مسائل کے ذمہ دار فہد مصظفیٰ ہیں لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کس طرح اداکار کی وجہ سے ان کے ساتھ مسائل ہو رہے ہیں؟
انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہوں نے جو فہد مصطفیٰ کی آڈیو سنی تھی، اس میں اداکار کیا کہ رہے تھے اور کس سے بات کر رہے تھے؟