ایشیا کپ ہاکی، بھارت کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے کا فیصلہ

بھاررتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹیم بھارت کے شہر راجگیر، بہار میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ، خارجہ اور کھیل کی جانب سے منظوری دے دی گئی، پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ بھارتی وزارت کھیل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں کسی ٹیم کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن دو طرفہ سیریز الگ بات ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک شیڈول ہے۔ ایشیا کپ ہاکی کیلئے پاکستان ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی کے لیے پاکستان ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے این او سی کے لیے حکومت سے کلئیرنس مانگ لی ۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی۔ ڈان ٹی وی کی جانب سے بھارت میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 12 جون کو درخواست موصول ہوئی کہ بھارت میں 25 اگست سے7 ستمبر تک ایشیا ہاکی کپ مینز منعقد ہورہا ہے، یہ ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاک بھارت موجودہ صورتحال کے تناظر میں حکومت پاکستان بتائے کہ قومی ہاکی ٹیم بھارت جاسکتی ہے یا نہیں۔ 19 جون کو پاکستان سپورٹس بورڈ نے یہ درخواست وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھجوا دی جو آگے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو حتمی فیصلے کے لیے بھجوا دی گئی ہے، تاہم ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔