ساحر لودھی کی وائرل ویڈیوز پر مریم نفیس کا طنزیہ ردعمل
اداکارہ مریم نفیس نے ساحر لودھی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا، وہ ان ویڈیوز میں آخر کر کیا رہے ہوتے ہیں۔
مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے ناقدین کے بارے میں کہا کہ سوشل میڈیا پر کئی ایسے لوگ ہیں جو تنقید کرتے ہیں اور وہ زیادہ نمایاں ہو جاتے ہیں، جب کہ کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو تعریف کرتے ہیں، اسی لیے ہمیں تنقید کرنے والوں کے تبصروں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناقدین کی اپنی زندگیاں شاید مشکلات کا شکار ہوتی ہیں اور وہ ایسے تنقیدی تبصرے کرکے ان مشکلات سے خود کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بچے دو ہی ہونے چاہئیں، کیونکہ ان کے خیال میں پہلے ہی شوہر کو پال رہے ہوتے ہیں، اس لیے صرف دو بچے ہی بہتر ہیں۔
مریم نفیس نے کہا کہ اگر انہیں اس انڈسٹری سے ایک چیز ختم کرنے کا موقع ملے تو وہ منافقت کو ختم کرنا چاہیں گی، کیونکہ انڈسٹری میں کئی ایسے لوگ ہیں جو منہ پر تعریفیں کرتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے برائیاں کرتے ہیں۔
اداکارہ نے ساحر لودھی کی وائرل ویڈیوز پر کہا کہ وہ ساحر لودھی سے سوال کرنا چاہیں گی کہ وہ کیا کر رہے ہیں، ان ویڈیوز میں وہ کس سے میٹنگ کر رہے ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ ویڈیوز میں کیا ہو رہا ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ ان دنوں ساحر لودھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہے ہیں، کیونکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں جیسے انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنا رہا ہے، جب کہ کیمرہ مین بھی ان کا اپنا ہوتا ہے اور یہ ویڈیوز بھی انہی کے پیج پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔
ویڈیوز میں وہ خاصے مصروف نظر آتے ہیں اور اکثر اوقات میٹنگز کا ذکر کر رہے ہوتے ہیں۔