وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، ٹیلنٹ کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ عطا

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستانی کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے ٹیلنٹ کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ عطا کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے رپورٹ کیا کہ وزیراعظم آفس کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے طلحہ احمد کو ان کی کامیاب ڈیجیٹل کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے کام کو نوجوان نسل کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کو ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور ایک الیکٹرانک ٹیبلٹ دیا۔ —فوٹو: اے پی پی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نہ صرف نوجوان بلکہ بچے بھی دنیا بھر میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں اور طلحہ احمد اس کی ایک روشن مثال ہیں۔ اس موقع پر طلحہ احمد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔