ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے چرچے
مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی ترک اور سوئیڈن کی ہم شکل لڑکیوں اور بھارتی ہم شکل لڑکے کے بعد پاکستانی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی۔
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ میمن کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔
ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اداکارہ کی جڑواں بہن بھی قرار دیا۔
ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں وہ اپنی منگنی کی تقریب میں موجود ہیں، جسے دیکھ کر بعض صارفین نے لکھا کہ انہیں ایسا لگا جیسے ہانیہ عامر کی منگنی ہوئی ہو۔
ہانیہ عامر کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کے انسٹاگرام پر 50 ہزار کے قریب فالوورز ہیں اور وہ ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہم شکل کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے تبصرے کیے کہ انہیں خاتون کی ویڈیو دیکھتے ہوئے چند لمحوں کے لیے ایسا محسوس ہوا کہ اداکارہ نے منگنی کرلی۔
بشریٰ میمن سے قبل ہانیہ عامر کی ہم شکل ترک اور سوئیڈن کی ماڈلز اور بھارتی لڑکے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔