براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان: فورسز کے آپریشن میں بھارتی فتنہ الخوارج کے 11 دہشتگرد ہلاک، میجر اور لانس نائیک شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے میجر اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب…

ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، امریکی وزیردفاع

امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔ امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل…

سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 سیاحوں کی لاشیں برآمد

گلگت: پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان سیاح، جو آٹھ روز قبل اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے، ان کی لاشیں جمعہ کے روز گلگت-اسکردو روڈ پر واقع آستک نالہ کے قریب ایک گہری کھائی سے برآمد کر لی گئیں۔ گلگت بلتستان کی ضلعی…

سی ڈی اے نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ شدید عوامی ردعمل کے بعد واپس لے لیا ہے۔ ابتدائی طور پر سی ڈی اے نے 17 مختلف روٹس پر چلنے والی میٹرو اور الیکٹرک…

مدرسہ حقانیہ میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت چار افراد جاں بحق، 20 زخمی

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت چار افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے…

پاراچنار مسئلہ: آج معاہدہ ہو جائے گا: بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعوای کیا ہے کہ کرم میں بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا ہے، ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ کرم…

پارا چنار: راستوں کی بندش کے باعث علاج کی سہولیات نہ ملنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے متجاوز

پشاور: پاراچنار میں علاج کی سہولیات نہ ملنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔  تازہ رپورٹس کے مطابق پاراچنار میں ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔ تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل کا کہنا…

وفاقی حکومت کا مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے صدر مملکت مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ایک آرڈیننس جاری کریں گے،فیصلہ وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمان اور صدر مملکت سے ملاقاتوں میں کیا گیا۔…

کمپٹیشن کمیشن نے تازہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر ڈیری فارمز ایسوسی ائیشنز پر جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد،: کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کراچی کی تین ڈیری ایسوسی ایشنز پر تازہ دودھ کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کرنے پر جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ یہ اقدام کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 4(1) اور 4(2)(a) کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔…

پاکستان کی پہلی خواتین پارلیمنٹیرینز کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی

اسلام آباد –: اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سردار آیاز صادق اور سیکریٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس، ڈاکٹر سیّدہ شاہدہ رحمانی نے قومی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی کی دو ممتاز خواتین پارلیمنٹیرینز بیگم شائستہ اکرام…