براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

لاہور: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 25 مسافر زخمی

لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا، بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 25 مسافر زخمی ہوگئے، وزیرریلوے نے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں کالا شاہ کاکو کے قریب…

پاک-چین دوستی ناقابل تسخیر اور وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دفاعی اتاشی میجر جنرل…

اپوزیشن اتحاد کا سیاسی جماعتوں کے درمیان بڑے قومی مکالمے اور نئے میثاق جمہوریت کا مطالبہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس نے سیاسی جماعتوں کے درمیان بڑے قومی مکالمے اور نئے میثاق جمہوریت کا مطالبہ کردیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر اپنے فارم ہاؤس میں منعقدہ پریس…

بھارت نے جعلی مقابلوں میں پاکستانیوں کو شہید کرکے دہشتگرد قرار دینے کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا،…

آپریشن سندورکی ناکامی کےبعد بھارت نے ’ آپریشن مہادیو’ کے نام پر جعلی مقابلوں کا منصوبہ دوبارہ شروع کردیا، غیرقانونی حراست میں رکھے گئے پاکستانیوں کو شہید کرکے انہیں سرحد پار دہشتگرد قرار دیا جائے گا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے…

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔ مزید بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کو…

اسلام آباد میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس، امریکا سمیت 5 ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان کی زیرِ میزبانی ’مضبوط…

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اسحٰق ڈار کی وضاحت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نےکہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق اُن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی تک مکمل حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر…

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ چین، اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے، جہاں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ…

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنتہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنتہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق…

اپوزیشن کی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ( ن )، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ ( ن) پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے…