ملک بھر میں آج پھر سونا مہنگا ہو گیا
ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی، جو گزشتہ کاروباری روز 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 685 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 628 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 573 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی 55 روپے اضافے سے 3 ہزار 871 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 318 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جہاں سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 350 ڈالر فی اونس ہو گیا۔