اسرائیل کے غزہ میں مظالم جاری، 85 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے شہریوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی فورسز نے تازہ حملوں کے دوران گھروں، اسکولوں، ہسپتالوں اور امدادی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 85 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘…

وفاق کا بجلی بلوں سے صوبائی ’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘ ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے صوبائی ’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے۔ خط میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے…

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا…

کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارے سے لوڈر گاڑی ٹکرا گئی، واقعے کی تحقیقات شروع

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارے سے لوڈر گاڑی ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں غیر ملکی طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا، اچانک لوڈر گاڑی کے بریک فیل ہوگئے، ایئرپورٹ…

پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا

پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی، پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس…

حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور

حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ پی او آر کارڈ…

شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش دھماکے میں 8 افراد شہید ہوگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہفتے کے روز خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید…

رونالڈو کی سعودی کلب کیساتھ معاہدے میں 2 سال کی توسیع

کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی کلب کو چھوڑنے کی خبریں دم توڑ گئیں، فٹبال کی دنیا کے سپر اسٹار نے سعودی فٹ بال کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں 2 سال کی توسیع کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ کرسٹیانو…

سجل اور ہانیہ باصلاحیت ہیں لیکن کیریئر میں واضح کمی ہے، توقیر ناصر

سینیئر اداکار توقیر ناصر نے سجل علی اور ہانیہ عامر کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کیریئر میں ایک اہم چیز کی واضح کمی ہے۔ حال ہی میں توقیر ناصر نے ’سنو ٹی وی‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر…

بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک نہیں 3 محاذوں پر فتح ملی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان کو سرحدوں کے محاذ پر ہی نہیں بلکہ 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت…