بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی خصوصی شرکت

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کے لیےآئے وفود اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عشائیہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ ٹی 20 سیریز کے لیے ڈھاکہ میں موجود قومی اسکواڈ اور آفیشلز نے بھی ڈنر پروگرام میں شرکت کی۔ قبل ازیں، محسن نقوی کے ڈھاکہ پہنچنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین‌الاسلام نے ان کا شاندار استقبال کیا، جس سے دونوں بورڈز کے درمیان مضبوط تعلقات اور اجلاس کے لیے اتحادکا پیغام اجاگر ہوا۔ خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس کل ڈھاکہ میں شیڈول ہے، بھارت آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو میزبانی سے پیچھے ہٹنے اور دیگر ممبرز کو وینیو پر اعتراض کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ تاہم نہ صرف بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میزبانی سے پیچھے ہٹنےسے انکار کردیا ہے۔