ایشیا کپ 2025: پاک-بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان
ایشیا کپ 2025 میں پاک-بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے، پاک-بھارت ٹیمیں سپر فور راؤنڈ میں پہنچیں تو دوسرا میچ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
کرکٹ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہوگا، ٹورنامنٹ کا آغاز 4 یا 5 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ چند روز میں شیڈول جاری کرے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے، جبکہ پاک-بھارت ٹیمیں سپر فور راؤنڈ میں پہنچیں تو دوسرا میچ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔