فلپ مورس انٹرنیشنل مسلسل تیسرے سال بھی فوربز کے نیٹ زیرو لیڈرز میں شامل
-
کراچی: فلپ مورس انٹرنیشنل انکارپو (“PMI”) کو فوربز کی 2025 نیٹ زیرو لیڈرز فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اسے 2025 میں چوتھی پوزیشن حاصل ہوئی۔ فوربز نے یہ فہرست Sustainalytics اور Morningstar کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی۔ اس میں کمپنیوں کی نیٹ زیرو مستقبل کے لیے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جس میں کاربن کے اخراج میں کمی (ڈیکار بونائزیشن) کے اہداف (اسکوپس 1+2+3) کے حصول کے لیے حکمتِ عملی، انتظامی ڈھانچے، گورننس، میٹرکس اور مالیاتی طاقت کو مدنظر رکھا گیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کمپنیاں کس طرح مسابقت اور معاشی دباؤ کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔
فلپ مورس انٹرنیشنل کی چیف سسٹین ایبلٹی آفیسر جینیفر موٹلِس نے اس اعزاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: “ہماری سسٹین ایبلٹی اسٹریٹجی ہمارے کاروباری تبدیلی کے ساتھ گہرائی سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ آپریشنل لچک پیدا کرنے، جدت کو آگے بڑھانے اور طویل المدتی ویلیو بنانے کا محرک ہے۔ قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری اور سپلائی چین کی بہتری جیسے اقدامات ڈیٹا، شفافیت اور اس عزم پر مبنی ہیں کہ ہم نہ صرف اپنے ماحولیاتی نتائج بہتر بنائیں بلکہ اپنی مسابقتی حیثیت کو بھی مضبوط کریں۔”
فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (“PMPKL”)، جو PMI کی ایک ذیلی کمپنی ہے، اپنی سرگرمیوں میں سسٹین ایبلٹی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (“PMPKL”)کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی تاکیش نے اس بارے میں کہا: “ہماری ماحولیاتی تحفظ کی حکمت عملی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلقہ خطرات کو کم کرنے اور لچک پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کم کاربن مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر مرکوز ہے۔ PMPKL اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے، کاربن فٹ پرنٹ گھٹانے اور پاکستان بھر میں پائیداری کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔”
سال 2024 میں PMPKL کی ساہیوال فیکٹری نے اپنی سالانہ توانائی کی ضرورت کا 15% قابلِ تجدید توانائی سے حاصل کیا۔ ماحول کے تحفظ کے لیے، PMPKL کے گرین لیف تھریشنگ پلانٹ (GLT) نے کامیابی کے ساتھ بوائلر فیول کو فرنس آئل سے مائع پٹرولیم گیس (LPG) پر منتقل کر دیا۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں 2024 کے دوران کل 824,200 کلوگرام CO2 کے اخراج میں کمی آئی، جو کہ 2019 کے بنیادی سال کے مقابلے میں 58% کمی کے برابر ہے۔
فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ (“PMPKL”)یہ یقینی بناتا ہے کہ تمباکو خشک کرنے کے لیے کسانوں کی طرف سے استعمال ہونے والی ایندھن کی لکڑی 100% پائیدار ذرائع سے حاصل کی جائے۔ یہ 100% فیول ووڈ سسٹین ایبلٹی کا ہدف 2020 سے ہر فصل میں حاصل کیا جا رہا ہے۔
فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے، کاربن فٹ پرنٹ گھٹانے اور پاکستان میں سسٹین ایبلٹی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔